رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی

[]

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردغان کے کم از کم 15 مشیروں نے انہیں ”نئی شکل و صورت دینے“ کی کوششوں کے درمیان استعفیٰ دے دیا ہے۔

ترک اخبار حریت نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خصوصی صدارتی حکم جاری کیا گیا ہے۔

اس کے بجائے، استعفیٰ دینے کا ایک خصوصی طریقہ کار نافذ کرکے ہر مشیر کو ذاتی طور پر ٹیلی فون کیا گیا ہے۔جس میں ان کے استعفوں کو ”ٹرن اراؤنڈ اور تبدیلی“ کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

اخبار نے کہا کہ مستعفی ہونے والے زیادہ تر مشیروں کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعفیٰ کے بعد، جو مبینہ طور پر ابھی تک جاری ہے، مشیر سیاسی کونسلوں کے رکن رہیں گے۔

صدر ان کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جون میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اردغان نے ایک نئی کابینہ کا اعلان کیا، جس کے 90 فیصد ارکان پہلے کبھی وزارتی عہدوں پر فائز نہیں ہوئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *