سپریم کورٹ کا خواتین فوجی افسران کو مستقل کمیشن اور پنشن کا اہل قرار دینے کا فیصلہ، انوما آچاریہ نے کیا خیرمقدم

انوما آچاریہ نے کہا، ’’یہ سچ ہے کہ جو عدالت گئیں، وہ جیت گئیں لیکن کیا باقی خواتین اس لیے محروم رہیں گی کہ وہ خاموش رہیں؟ یہ نظام کا المیہ ہے۔‘‘ انہوں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’’یہ فیصلہ خواتین کے مورال کو بلند کرے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ جسٹس سوریہ کانت نے یہ بات کھل کر کہی۔‘‘

انہوں نے مستقبل کے امکانات پر بھی بات کی اور کہا کہ این ڈی اے (نیشنل ڈیفنس اکیڈمی) میں خواتین کی شمولیت سے اب راہیں کھل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے چند عشروں میں ایک خاتون آرمی چیف دیکھیں گے۔‘‘

آخر میں آچاریہ نے کہا، ’’میں ان سب خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جو اپنے حق کے لیے ڈٹی رہیں۔ ہماری فوج ہماری پہچان ہے، اور جو تِرنگے کو خود سے بلند رکھے، وہی سچا سپاہی ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *