[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے جوبلی ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع ایک پب کے سامنے چار شنبہ کی رات نوجوانوں کے دو گروپس کے درمیان جھگڑے کی اطلاعات ملی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک لڑکی کے معاملے میں دونوں گروپس ایک دوسرے سے متصادم ہو گئے۔
اطلاعات ملی ہیں کہ حملے میں حصہ لینے والوں میں شامل ایک گروپ میں آندھرا پردیش کے سابق ڈی جی پی کے فرزند بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پب کے اندر لڑکی کے مسئلے پر نوجوانوں کے دو گروپس میں جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ باہر آگئے
اور ان کے درمیان جھگڑا ہوا،جھگڑے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے جن میں سابق ڈی جی پی کے فرزند اور ایک نوجوان شامل ہے۔اطلاع ملتے ہی جوبلی ہلز پولیس مقام واقعہ پر پہنچی تب تک دونوں گروپس وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔
پولیس اس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان نوجوانوں کی شناخت کی جاسکے۔ تاحال اس سلسلے میں جوبلی ہلز پولیس کو کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی
ٹویٹر پر ایک صارف نے آندھرا پردیش کے سابق ڈی جی پی کے فرزند کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیے جانے کی شکایت کرتے ہوئے جوبلی ہلز پولیس اور کمشنر پولیس حیدرآباد کو ٹویٹ کیا ہے۔