لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں۔ پاکستانی فوج نے لگاتار ساتویں رات ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
گزشتہ شب پاکستانی فوج کی چوکیاں جموں و کشمیر کے کُپواڑہ، اُڑی اور اَکھنور سیکٹرز کے سامنے واقع علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتی رہیں۔ اس حملے کا ہندوستانی فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔
