اقبال کی والدہ قصیدن نے جذباتی ہوکر بتایا کہ ہم نے اپنے بچوں کی بڑی محنت سے پرورش کی ہے، بہت جدوجہد سے انہیں بڑا کیا ہے۔ آج اقبال اس مقام پر پہنچا تو دل سے دعا نکلتی ہے کہ اور بھی بچے اسی طرح محنت کریں اور کامیاب بنیں۔ اقبال احمد بھی تین بچوں کے والد ہیں جن کے نام شاہد علی، نور صبا اور محمد شمی ہیں۔ ان کے کنبہ کے لیے یہ کامیابی کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔
اقبال احمد کی کہانی ان لاکھوں نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو محدود وسائل اور مشکل حالات میں بھی بڑا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر دل میں جذبہ ہو اور محنت مسلسل ہو تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں۔
