کوئمبٹور کار بم دھماکہ کیس: این آئی اے کی چوتھی چارج شیٹ، پانچ مزید افراد نامزد

چنئی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو 2022 کے کوئمبٹور کار بم دھماکہ کیس میں پانچ مزید افراد کے خلاف چوتھی ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس کے بعد اس معاملے میں کل 17 ملزمان کو نامزد کیا جا چکا ہے۔

یہ دھماکہ ٹیکسٹائل سٹی کوئمبٹور کے حساس علاقے اکادم میں واقع کوٹائی سنگامیشورا مندر کے قریب دیوالی کے موقع پر ہوا تھا، جس میں ایک خودکش حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک تبدیل شدہ ماروتی کار کا استعمال کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *