راہل گاندھی نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ’’اب کھانا اور بیت الخلاء بریک جیسے مطالبات بھی یہ کہہ کر مسترد کر دیے گئے ہیں کہ یہ عملی نہیں ہے۔ یہ نہ صرف لوکو پائلٹس کے ساتھ ناانصافی ہے، بلکہ ان کروڑوں مسافرین کی سیکورٹی سے بھی کھلواڑ ہے جو ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے پوسٹ کے اخیر میں لکھا کہ ’’یہ انصاف کی لڑائی ہے اور ہم اس میں لوکو پائلٹس کے ساتھ ہیں۔ جب تک حکومت بہری بنی رہے گی، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔‘‘
راہل گاندھی نے پھر اٹھائے لوکو پائلٹ کے مسائل، کہا، ’ناانصافی ہو رہی ہے، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے‘
