
حیدرآباد: حیدرآباد کے ماچا بولارم علاقے میں واقع انڈیس وی بی سٹی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں حیوانیت کا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے صرف دو ماہ کے پانچ لاوارث پپیوں کو بے رحمی سے ہلاک کر دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا، جب ایک تاجر، جس کی شناخت آشیش کے نام سے ہوئی ہے، نے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پپیوں کو پہلے دیوار پر دے مارا، پھر پیروں تلے روند کر ان کی جان لے لی۔ یہ تمام دل دہلا دینے والے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے۔
اگلے دن رہائشیوں کو پارکنگ میں مردہ پپیاں ملیں، جس کے بعد انہوں نے سیکیورٹی فوٹیج چیک کی اور حقیقت سامنے آئی۔ جب آشیش سے باز پرس کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ لاوارث جانوروں سے نفرت کرتا ہے، اسی لیے اس نے انہیں مار ڈالا۔
رہائشیوں کی شکایت پر الوال پولیس نے آشیش کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں
