چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی خودمختاری میں اضافہ کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے اختیارات آہستہ آہستہ کم کیے جا رہے ہیں اور یہ جمہوریت و وفاقیت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔
یہ فیصلہ ریاستی گورنر آر این روی کے ساتھ جاری تناؤ کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں متعدد مواقع پر مرکز اور ریاست کی پالیسیوں میں اختلافات نمایاں ہوئے ہیں۔ اسٹالن نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کا آئین اس بنیاد پر تیار کیا تھا کہ ہر ریاست کو اس کے حق کا تحفظ ملے۔
