تہران اور بغداد کا تیل اور گیس کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے نئے معاہدے پر دستخط

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر پیٹرولیم حیان عبدالغنی السواد نے بغداد میں اپنے ایرانی ہم منصب محسن پاک نژاد اور ان ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

فریقین نے دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کے تبادلے اور مشترکہ تعاون کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ 

 اس موقع پر ایرانی وزیر پیٹرولیم نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل اور گیس کے شعبوں میں نئے معاہدوں کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *