دہلی-این سی آر، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ اور پنجاب میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مغربی راجستھان میں گرمی کی شدید لہر کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت / آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ کہیں شدید گرمی پڑ رہی ہے تو کہی آندھی-بارش کا الرٹ ہے. محکمہ موسمیات نے ملک کی مختلف ریاستوں کے لیے اطلاع فراہم کی ہے۔ اب آسمان میں پارہ تیزی سے بڑھنے والا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ اور پنجاب کی بات کی جائے تو یہاں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی الحال درجہ حرارت میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پورے دن آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ تھوڑا اضافہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر (14 اپریل) کو مغربی راجستھان میں گرمی کی لہر یعنی ’لُو‘ کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے جو 16 اپریل تک شدت کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس دوران پنجاب، ہریانہ، دہلی، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات کے لیے بھی ’ہیٹ ویو‘ کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری طرف آج شمالی تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات اور تلنگانہ میں 19-15 اپریل، مغربی مدھیہ پردیش میں 15 سے 17 اپریل، گجرات میں 16 سے 18 اپریل، پنجاب، ہریانہ میں 16 سے 19 اپریل کے دوران گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گجرات میں اگلے 6 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4-2 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
وہیں اس کے برعکس اروناچل پردیش، آسام اور اوڈیشہ میں بارش کا دور ابھی جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مشرقی مدھیہ پردیش میں گرج کے ساتھ بجلی چمکنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
