یوتھ کانگریس کا پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ادے بھانو چِب نے کہا کہ مہنگائی کا چابک اجولا یوجنا کی گھریلو خواتین پر بھی چلا ہے اور گیس سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس شدید دور میں عوام کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔

دہلی یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکڑا نے اس دوران کہا کہ پی ایم مودی کی پالیسی میں اپنے ہی عوام کو اذیت دینا اور دوسروں پر رحم کرنا ہے۔ اکشے لاکڑا نے کہا کہ جب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، تب بھی مودی سرکار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمت میں 41 فیصد کمی ہوئی ہے، مگر مودی حکومت نے اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *