
وقف قانون کے خلاف چہارشنبہ کو مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاج
علماء کرام، مشائخ عظام، معززین، سیاسی قائدین، مرد و خواتین کی شرکت ہوگی
حیدرآباد 11 اپریل (پریس نوٹ) مرکزی حکومت کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے ذریعہ ملک کے مسلمانوں کی اوقافی جائیدادوں کو چھین لینے، مساجد، خانقاہوں، درگاہوں، یتیم خانوں اور دیگر فلاح وبہبود کے ملی اداروں اور متعلقہ کاز کے تحت اللہ عزوجل کے لئے وقف جائیدادوں کو تباہ کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں اس ضمن میں پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے ساتھ ہی ملک بھر میں وقف جائیدادوں کو نشانہ بنانے کی جو سازشیں شروع ہوگئی ہیں وہ اظہر من الشمس ہیں۔ ملک بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس ظلم کے خلاف اجتماعی جدوجہد کی جارہی ہے۔ ہر منبر، ہر پلیٹ فارم اور ہر اسٹیج سے اس ظالمانہ سیاہ قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ ظلم کی خلاف آواز اٹھانے کا حق بھی ملک کے ہر شہری کو دستور کے تحت حاصل ہے۔
اس ضمن میں چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے چہارشنبہ 16 اپریل کو 3 تا 5 بجے دن مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر احتجاج و دھرنا منظم کیا جارہا ہے۔ اس احتجاجی پروگرام سے مختلف مکاتب فکر و مسالک کے علماء کرام مشائخ عظام اور معززین کی خطابات ہوں گے۔ مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ، مولانا سید محمد سیف اللہ حسینی الباقری، مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی اور مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس ظالمانہ سیاہ قانون وقف کے خلاف اپنا ردعمل درج کروانا ضروری ہے۔ مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر منعقدہ احتجاجی پروگرام سے مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر سیف اللہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید احمد بادشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس و سابق رکن اسمبلی، مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی قادری وقار پاشاہ، مولانا سید شاہ غلام افضل خسرو بیابانی صدرنشین ریاستی حج کمیٹی، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ، مولانا سید شاہ ال مصطفی قادری الموزبی الجلانی علی پاشاہ، مولانا ڈاکٹر حافظ سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی، مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری کنٹرولر امتحانات جامعہ نظامیہ، جناب سید عظمت اللہ حسینی صدر نشین ریاستی وقف بورڈ، مولانا ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ریاض پاشاہ رکن ریاستی وقف بورڈ، مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی شرفی، مولانا محمد احمد نقشبندی جنیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا، مولانا سید وحید الدین حیدر جعفری اخباری، مولانا ڈاکٹر سید خلیل اللہ اویس بخاری، مولانا ڈاکٹر حافظ احسن بن محمد الحمومی، مولانا مفتی ڈاکٹر محمد مستان علی نظامی، مسلم یونائٹیڈ فورم کے ذمہ داران،
جناب میر ذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار اور مجلسی کارپوریٹرس و دیگر مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر نواب ابرار اللہ جنرل سیکرٹری چشتی فاؤنڈیشن اور جناب میر سمیر علی بھی موجود تھے۔