مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسکول آف ایجوکیشن اور دیگر طلبہ کے لیے 20 اپریل کو جاب میلہ

اردو یونیورسٹی میں اسکول آف ایجوکیشن اور دیگر طلبہ کے لیے 20 اپریل کو جاب میلہ

حیدرآباد  11 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام جاب میلے کا 20اپریل انعقاد کیا جارہا ہے۔ جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر ہے۔ جاب میلہ میں اسکول برائے تعلیم و تربیت ، مانو کے کے علاوہ دیگر کالجس کے طلبہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

 

ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈائرکٹر پلیسمنٹ سیل کے بموجب جاب فیئر کے دوران تعلیمی اداروں کو تربیت یافتہ ٹیچرس و انسانی وسائل کے انتخاب کا موقع رہے گا۔ توقع ہے کہ اس جاب میلے میں بڑی تعداد میں اسکولس اور تعلیمی ادارے شرکت کریں گے۔ خواہشمند اسکول، تعلیمی ادارے جو اس جاب میلہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ 5,000 روپئے فیس ادا کر کے اس لنک

https://forms.gle/zP3frL965PAk5AETA کے ذریعہ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ جبکہ طلبہ کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے۔ وہ لنک https://forms.gle/hBnahGxEKcbAByXp6 پر مفت میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 

مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد یوسف خان (9848171044)، جناب غفران برکاتی (9044145228) اور جناب سمیر پاشاہ (9700064077). سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *