راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر حکومت کو واقعی روزگار سے دلچسپی ہے تو وہ بتائے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اعلان کردہ اسکیم کا کیا ہوا؟ انہوں نے طنزیہ لہجے میں پوچھا کہ کیا حکومت نے نوجوانوں کو ایک بار پھر محض انتخابی وعدوں کی نذر کر دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہر دن ایک نیا نعرہ دیتے ہیں، لیکن ملک کے نوجوان آج بھی حقیقی روزگار کے مواقع کے انتظار میں ہیں۔
اپنی بات کے آخر میں راہل گاندھی نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ صرف اڈانی جیسے ارب پتی دوستوں کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم آخر کب ان ارب پتی دوستوں پر سے توجہ ہٹا کر محروم طبقات کے نوجوانوں کو مساوی روزگار کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دیں گے؟
