ٹرمپ کے ایلچی کو دعوت دی گئی تو وہ ایران کا سفر کر سکتے ہیں، امریکی اخبار

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ ہفتے عمان میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں ڈیوڈ اگنیشس کی رائے شائع کی ہے۔

اخبار کے مطابق اگنیشس نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات سے آگاہ دو عہدیداروں نے بتایا کہ اگر وٹکوف کو دعوت دی جائے تو وہ شاید تہران کا دورہ کریں گے!

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف ہفتے کو عمان میں ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی قیادت کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *