اندراماں امکنہ کے درخواست گزاروں کو بہت جلد خوشخبری

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت جلد ہی اندراماں مکانات کے استفادہ کنندگان کو خوشخبری سنانے والی ہے۔ استفادہ کنندگان کے انتخاب پر انتظامی مشنری نے اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے۔

ہر حلقہ انتخاب کے لئے 3500 مکانات اور ہر گاؤں میں استفادہ کنندگان کے انتخاب کے لئے فہرست تیار کرنے کا کام جاری ہے۔پہلے مرحلے میں، ہر منڈل (تحصیل) میں ایک گاؤں منتخب کر کے 71 ہزار استفادہ کنندگان کی فہرست تیار کی گئی تھی۔

اب، اس منتخب گاؤں کو چھوڑ کر باقی گاؤں سے اندرماں کمیٹیاں نئے استفادہ کنندگان کا انتخاب کر رہی ہیں۔کئی حلقہ جات میں متعلقہ فہرستیں اراکین اسمبلی (ایم ایل ایز) کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ استفادہ کنندگان کے انتخاب میں اراکین اسمبلی کی سفارشات کو بھی مدِنظر رکھتے ہوئے، مجموعی طور پر دو مراحل میں 4.5 لاکھ افراد پر مشتمل فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

اس فہرست کے تحت استفادہ کنندگان کے ناموں کا اعلان اسی ماہ کے آخر تک کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔جون کے بعد مقامی اداروں کے انتخابات کے امکانات زیادہ ہیں، اس لئے کم از کم بنیاد اور ستونوں تک تعمیرات مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح مستفیدین کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کے لئے بھی حکومت تیار ہو رہی ہے۔عہدیداروں نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے تاکہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔

پہلے مرحلے میں ہر منڈل سے ایک گاؤں کے اعتبار سے 72 ہزار استفادہ کنندگان کا اعلان کیا گیا تھاتاہم، الزامات سامنے آئے کہ ان میں سے کئی لوگ نااہل تھے۔ نتیجتاً، حکومت نے 72 ہزار میں سے صرف 42 ہزار استفادہ کنندگان کو اندرماں مکانات کے منظور شدہ سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

باقی 30 ہزار استفادہ کنندگان کے بارے میں دوبارہ جانچ کی جا رہی ہے۔ دوسرے مرحلے کی فہرست میں کسی بھی قسم کی غلطیوں سے بچنے کے لئے ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقامی سطح پر جامع جانچ کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *