امریکی ٹیرف، حکومت قومی مفادات کو مقدم رکھے۔ ماہرین کی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے: آنند شرما

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینئر کانگریس قائد آنند شرما نے ہفتہ کے دن امریکہ کی طرف سے ٹیرف عائد کئے جانے کو بدبختانہ اور یکطرفہ قراردیا۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور فریقین کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی حکمت عملی وضع کرتے وقت قومی مفادات کو مقدم رکھے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق مرکزی وزیر نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ فریقین سے صلاح و مشورہ کرے۔

وہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے اقدامات تجویز کرنے اور تجارت پر نظر رکھنے کے لئے ماہرین کی ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جو کیا وہ بدبختانہ ہے اور عالمی تجارت کے لئے ایک بڑا دھکا ہے۔ معاملہ بڑا ہی سنگین ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طورپر بھاری ٹیرف لگاکر ہلچل مچادی۔ اس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی۔ امیر ممالک ہوں‘ ترقی یافتہ ممالک ہوں یا ترقی پذیر یا غریب ممالک ہر جگہ بڑی یا چھوٹی معیشت تہہ و بالا ہوجائے گی۔ آنند شرما نے کہا کہ ٹرمپ نے جو کیا وہ تمام بین الاقوامی معاہدوں‘ قواعد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت ِ ہند کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل قومی مفادات کو مقدم رکھنا چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کو اعتماد میں لے۔ فیصلہ اتفاق ِ رائے سے کیا جائے۔ جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ پارلیمنٹ اجلاس کے ودران اس پر بحث کرتی۔

کانگریس قائد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ ذہن نشین رہے کہ ٹرمپ کے پاس سینیٹ برائے تجارتی معاہدے کی اتھاریٹی نہیں ہے۔ اس طرح وہ نہ تو رعایت دے سکتے ہیں اور نہ ہی ٹیرف تھوپ سکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *