حیدرآباد یکم اپریل (راست) عید انعام و اکرام کا دن ہے اللہ تعالی اہل ایمان کے لیے پروانہ مغفرت عطا فرماتا ہے۔مسلمان وقف بل کے خلاف متحد ہو جائیں اہل فلسطین و غزہ کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھین۔ان خیالات کا اظہار مولانا سید متین علی شاہ قادری خطیب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی نے كل عيد کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عید تہذیب و شائستگی کا یوم مسرت اسلام کی عظمت و رفعت امت مسلمہ کے اتحاد یگانگت اور اسلام کی مثالی اقدار اور عظیم روایات کی علامت ہے۔ رمضان المبارک کے حقیقی جذبہ کو برقرار رکھین۔ عبادات اور خیر خواہی کے سلسلہ کو جاری و ساری رکھیں۔عید کی خوشی میں غربا ومساکین کو شامل کرے ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہین ۔مولانا متین علی شاہ نے کہا کہ صدقہ فطرہ کا مقصد ہمارے روزوں اور ماہ صیام کی کوتاہیوں کی تلافی ہو جائے اور ساتھ غربا کی حاجت کی تکمیل بھی ہو۔تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے انہوں نے کہا کہ آج ہم عید منا رہے ہیں لیکن ہمارے دل جذبات سے لبریز ہین وجہ یہ کہ ہمارا ملک عجیب صورتحال سے دو چار ہے مرکزی حکومت وقف ترمیمی بل 2024 کے نام پر مسلمانوں کے اندرونی معاملات میں بالخصوص مذہبی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر دستوری اور غیر جمہوری ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وقف ترمیمی واپس لیا جائے مسلمانوں کو چاہیے کہ وقف جائدادوں کے تحفظ بالخصوص مساجد۔ عیدگاہیں۔ مدارس ۔درگاہوں۔ خانقاہوں۔ سیاہ بل سے متعلق شعور بیداری کی اشت ضرورت ہے۔ عید گاہ میں مصلیوں نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹیوں کے ذریعہ خاموشی وپر امن احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔مولانا متین علی شاہ نے عا متہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ عیدین کی نمازیں عید گاہوں میں ادا کرے۔مولانا متین علی شاہ نے کہا آج ہم عید کے موقع مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہیں مظلوم فلسطینیوں کی جرات اور ہمت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اسرائیل جو طاقت ہتھیار اور دولت سے لیس ہے لیکن ان کے مقابلے میں بے سر و سامان کے ساتھ فلسطینی ڈبے ہوئے ہیں اور دولت ایمان سے مالا مال ہے اوراعرب حکمرانوں کے جیسے سانپ سونگ گیا ہے۔ جو تماشہ بنے اور خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اس موقع پر اسد الدین اویسی صدر مجلس ۔اکبر الدین اویسی عا متہ المسلمین اور عالم اسلام کے لیے رخت انگیز
دعاء کی گئی۔ جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی حلقہ کاروان کی راست نگرانی میں بلدی’ ابرسانی’ پولیس’ برقی’ آرٹی سی’ وغیرہ کے شاندار انتظامات کیے گئے تھے۔ حبیب زین العابدین عابد۔ عزیز خان پٹھان۔شکیل علی خان ۔امین پاشاہ ۔ہارون فرحان کارپوٹر۔ اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا۔اخر میں ہندو بھائیوں اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے مصلیون سے بغلگیرہو کرمبارک باد دی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جناب غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی نے ابتدا میں خیر مقدم کیا۔ عید گاہ کے لیے تمام کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینی علمی کاموں میں آگے آئیے اور اپنے اتحاد وہ بھائی چارگی کو مزید مضبوط و مستحکم و مضبوط كرين – آخر میں سب کا شکریہ ادا کیا —–