ترکی میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری؛ ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری پر ہونے والے مظاہروں میں  تقریباً 2000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  صدر اردگان کے سب سے بڑے سیاسی حریف اکرم اوغلو کی گرفتاری سے اس ملک میں گزشتہ دہائی کے سب سے بڑے ملک گیر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ 

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک 1,879 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس دوران 150 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *