باقر علی کی رپورٹ
حیدرآباد۔7/ستمبر(سفیر نیوز)شہر حیدرآباد میں اربعین امام حسین علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا جسکا آغاز مساجد میں اعمال روز اربعین سے ہوا۔جلوس عزاء میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی و دیگر اضلاع اور بیرونی ریاستوں سے آئے مومنین نے شرکت کی اور مادر حسین علیہ السلام کو پرسہ دیتے ہوئے نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ سالانہ مجلس اربعین کا آغاز کوٹلہ عالیجاہ جعفری گلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی وقت پر ہوا جس سے حجتہ الاسلام مولانا سید لقمان حسین موسوی نے خطاب کیا بعد مجلس علم مبارک مسجد جعفری سے برآمد ہوئے ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنیہ، ایڈیشنل ڈی سی پی محمد جہانگیر اور تمام انسپکٹرس موجود تھے۔علم مبارک کے ہمراہ انجمن پروانہ شبیر نے کوٹلہ عالیجاہ سے ماتم کا نذرانہ پیش کیا، اسکے علاوہ جلوس میں شہر کے مختلف انجمنوں اوردیگرریاست سے آنے والی ماتمی انجمنوں نے نوحہ و ماتم کا نذرانہ پیش کیا، جلوس کے دوران پولیس کے وسیع تر انتظام تھے۔ جلوس کا آغاز کوٹلہ عالیجاہ سے ہوا اور برائے اعتبار چوک،میر عالم منڈی،پرانی حویلی سے ہوتا ہوا ا لاوہ سرطوق مبارک دارالشفا پر اختتام پذیر ہوا۔مہمان عزاداورں کے لئے حیدر آباد کے مومنین کی جانب سے انکی رہائش گاہ اور کھانے پینے کے پہترین انتظامات کئے گئے۔دوران جلوس علم مبارک امام سیدالساجدین حضرت زین العابدین
علیہ السلام اور روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر جابر ابن عبداللہ انصاری کا علم مبارک کو اپنے مقررہ مقام پر ملائے گئے۔یہ اس وقت کی تاسی ہے جب امام حضرت زین العابدین ،شہزادی بی بی زینب ۖکے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کیلئے کربلا پہنچے تھے تب جابر بن عبداللہ انصاری نے امام عالی مقام کا استقبال کیا تھا۔ شیعہ والئینٹرس نے جلوس میں صاف صفائی کے انتظامات کئے۔جعفریہ ہاسپٹل، حسینی ہاسپٹل و دیگر کی جانب سے عزاداروں کیلئے فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا گیا اس کے علاوہ کئی مقامات پر سبیل و تبرک کا اہتمام کیا گیا ۔ جلوس میں جناب مرزا ریاض الحسن آفندی گولڈی یم ایل سی (MIM)،علمدار والا جاہی (MIM) کارپوریٹر دبیر پورہ ڈیویژن کی نگرانی میں بلدیہ کے بہترین انتظامات رہے۔اس موقع پر جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی و سی ای او سفیر ٹی وی جلوس میں شریک رہے اور انہوں نے شہر حیدرآباد کے کوتوال سی وی آنندآئی پی ایس،ایڈیشنل کمشنر، جوائنٹ کمشنر، ڈی سی پی ساوتھ زون سائی چیتنیا اور دیگر تمام محکمہ جات برقی،بلدیہ،آبرسانی کا شکریہ ادا کیا۔