حزب اللہ کا یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک، یمن میں امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت کرتی ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ یمن کو فلسطینی قوم کی حمایت سے باز رکھنے کی مایوس کن کوشش ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں عام شہریوں اور اہم مراکز کو نشانہ بنانے سے ایک بار پھر امریکی حکومت کا اصلی اور مکروہ چہرہ آشکار ہو گیا ہے، یہ حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین اور کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کی آزاد اقوام اور مزاحمتی گروہوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ امریکی صہیونی منصوبے کے خلاف متحد ہوجائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *