
بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں کار کے ممبے میں پلٹ جانے سے ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
سینئر ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ منگل کی علی الصبح تقریبا پانچ بجے حادثہ اس وقت پیش آیا جب امروہہ کے صدر تحصیل علاقہ واقعہ گاؤں گلا نصیر باشندہ ایک کنبہ بلندشہر کے ہی سکندرآباد علاقہ واقعہ نگلا گاؤں شادی تقریب میں شرکت کے بعد کار سے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ ان کی گاڑی گلاوٹھی تھانہ علاقے کے پتواس مبمے کے نزدیک ایک لڑکے کو بچانے کی کوشش میں پلٹ گئی۔
اس حادثے میں نپیندر(45)،ہرش(10) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نپیندر کے بیٹے ونش(16) اور ونشیکا(15) کی ضلع اسپتال میں موت ہوگئی۔
کار سوار پانچواں شخص کنہیا(39) کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ گلاوٹھی کوتوالی انچارج سنیتا ملک کا کہنا ہے کہ مرنے والے سبھی ایک ہی کنبے کے ہیں۔