نئے عنبرپیٹ فلائی اوور کے قریب خوفناک آتشزدگی، علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد: عنبرپیٹ فلائی اوور  کے قریب منگل کی صبح اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں پورے علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگیا۔

چیر نمبر چوراہے کے قریب فلائی اوور کی تعمیراتی سائٹ پر لگے شیڈز میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان کو چھونے لگے اور پورا علاقہ گھنے دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا، جس سے مقامی افراد اور راہگیر خوفزدہ ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ عنبرپیٹ فلائی اوور کی تعمیر ورنگل نیشنل ہائی وے پر تقریباً سات سال قبل شروع ہوئی تھی، لیکن کام کی سست روی کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

 بالآخر 26 فروری کو اس فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، لیکن افتتاح کے کچھ ہی دن بعد یہ بڑا حادثہ پیش آگیا، جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *