شہری علاقے میں آگیا ہرن۔ حیدرآباد میں حیرت انگیر واقعہ

شہری علاقے میں آگیا ہرن۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ شہر کے مہدی پٹنم علاقے میں جہاں ٹریفک اور عوام کا ہجوم ہوتا ہےایک ہرن نظر آیا جس نے مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ واقعہ آصف نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گڈی ملکا پور سائی بابا مندر کے قریب پیش آیا۔

 

پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے ہرن کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں پولیس نے ہرن کو محکمہ جنگلات  کے حکام کے حوالے کر دیا۔ حکام نے ہرن کو نہرو زوپارک منتقل کر دیا۔

 

حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ ہرن شہر میں کہاں سے آیا؟

Ms

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *