چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ہونے والا میچ وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ ریفری نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی تھیں اور یہ ان کا آخری گروپ میچ تھا۔

بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس نہیں ہوا اور ایک گیند بھی کرائے بغیر ہی میچ منسوخ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش تین میچوں میں دو شکست اور ایک میچ رد ہونے کے ساتھ ایک پوائنٹ اور مائنس 0.44 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ دریں اثنا، میزبان پاکستان کی ٹیم مائنس 1.09 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ گروپ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر رہی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *