بیروت پر صیہونی جارحیت کے خلاف تشییع جنازہ کے شرکاء کا ردعمل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت کے شمعون اسٹیڈیم میں شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ میں شریک لاکھوں افراد نے عین وقت پر صیہونی طیاروں کی پرواز پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

جنازے کے شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے قابض رژیم سے نفرت کا اظہار کیا۔

 انہوں نے لبیک یا نصر اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے صہیونی دشمن پر واضح کیا کہ وہ ان دھمکیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں۔ 

صیہونی رژیم آج صبح سے لبنان کے مختلف علاقوں پر متعدد حملے کرکے تشییع جنازہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *