اورنگ زیب لین کا نام اب اے پی جے عبدالکلام لین

[]

نئی دہلی: لٹینس دہلی میں اورنگ زیب لین کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لین رکھ دیا گیا ہے۔ نئے نام والی گلی عبدالکلام روڈ کو وسطی دہلی کی پرتھوی راج روڈ سے جوڑتی ہے۔

 نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ورکرس نے آج یہاں ہندوستان کے 11 ویں صدر کے نام کے حامل سائن بورڈ کی نقاب کشائی کی۔ ایک عہدیدار کے مطابق این ڈی ایم سی نے جاریہ سال جون میں اپنے ارکان کے ایک اجلاس میں نام کی تبدیلی کو منظوری دی تھی۔

 کونسل نے 17 ویں صدی کے مغل حکمراں سے موسوم سابق اورنگ زیب روڈ کا نام اگست 2015 میں تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ رکھا تھا۔

 این ڈی ایم سی کے نائب صدرنشین ستیش اُپادھیائے نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا کہ کونسل نے این ڈی ایم سی ایریا کے تحت واقع اورنگ زیب لین کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ رکھنے کو منظوری دی تھی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *