[]
مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن چینی ہم منصب کی دعوت پر اکتوبر میں چین کا دورہ کریں گے۔
بین الاقوامی عدالت کی جانب سے یوکرائن میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتاری کا حکم جاری ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے کہا کہ کریملن اکتوبر میں چین میں ہونے والے روڈ اینڈ بیلٹ سمٹ میں صدر پوٹن کی شرکت کا پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں عالمی عدالت انصاف نے یوکرائن میں جنگی جرائم میں مرتکب ہونے کا الزام لگاکر صدر پوٹن کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔ روس نے عالمی عدالت کو الزامات کی تردید کی تھی۔