[]
حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا عمل 3 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جمعرات کو اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کا جائزہ لیا۔ وزیر نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ تبادلوں کو عدالتی حکم سے مشروط کیا جائے۔
تجویز کی کہ تبادلوں کا عمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے۔ وزیر نے عہدیداروں کو اس سلسلے میں طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دیا۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اساتذہ کو تبادلوں کے لیے درخواست دینے کے لیے مطلع کریں اور تکنیکی مسائل سے بچنے کا خیال رکھیں۔
وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ کی ترقیاں اور تبادلے 3 اکتوبر تک مکمل ہو جائیں گے۔ اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول جمعہ یا ہفتہ کو جاری ہونے کا امکان ہے۔