![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG_20250210_203912-780x470.jpg)
اڈھاک کمیٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام جمعیت اہلحدیث اوٹکور*ل کے انتخابات منعقد ہوئے، جس میں تنظیم کے مختلف عہدوں کے لیے نئے ذمہ داروں کا انتخاب عمل میں آیا۔
اجلاس میں محمد جاوید کو امیر اور محمد سہیل گنتہ کو ناظم منتخب کیا گیا، جبکہ محمد آصف بڑے پیر** کو خازن کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی۔
اتفاقِ رائے سے عبدالخالق گدوال اور محمد اشفاق مڑکی کو نائب امیر اور نائب ناظم کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اس خصوصی اجلاس میں جمعیت اہلحدیث اوٹکور کے اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔