سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا امکان

[]

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے مرحلے میں ہندوستان روانہ ہونگے، سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان اٹھارویں جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔

 اٹھارواں جی 20 سربراہ اجلاس 9، 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان 11 ستمبر کو ہندوستان پہنچیں گے، دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کرینگے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چند گھنٹے کے دورہ کے دوران محمد بن سلمان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہوگی ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *