علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وفد نے جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد کا دورہ کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسرز کا ایک وفد حیدرآباد پہنچا، جس میں پروفیسر محمد عابد صدیقی اور پروفیسر ابو سفیان اصلاحی شامل تھے۔ ان کی آمد پر جامعۃ المؤمنات مغلپورہ، حیدرآباد کے ذمہ داران نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

 

استقبال کرنے والوں میں جامعۃ المؤمنات کے ڈائریکٹر اور بانی مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، محکمہ تعلیمات کے جناب ڈاکٹر خواجہ محمد صادق علی، مولانا مفتی ڈاکٹر محمد عبد الواسع احمد صوفی اور مولانا مفتی عبدالرحیم قادری شامل تھے۔

 

یہ ملاقات ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں تعلیمی، تحقیقی اور دیگر علمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *