کورونا کا بنیادی سبب ایک امریکی مجرمانہ تنظیم ہے، ایلون مسک کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے کورونا سے متعلق بیان پر ردعمل کا ظہار کرتے ہوئے ملکی ادارے پر تنقید کی۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے نے کہا کہ ملک کے سکیورٹی اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے کہ “کورونا وائرس کی اصل وجہ چین ہے۔

اس بیان پر ایلون مسک نے کہا کہ “امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) نے کورونا جیسے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق کو فنڈ فراہم کیا جس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے۔ 

انہوں نے اس بارے میں لکھا: کیا آپ جانتے ہیں کہ یو ایس ایڈ نے آپ کے ٹیکسوں کا استعمال کرتے ہوئے کوویڈ 19 (کورونا) جیسے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق کے لیے فنڈ فراہم کیا، جس سے لاکھوں افراد ہلاک ہوئے۔

  ایکس پلیٹ فارم پر پیغامات کی ایک سیریز میں، ایلون مسک نے بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کو ایک “مجرمانہ تنظیم” قرار دیا جسے بند کر دینا چاہیے۔

 یو ایس ایڈ (USAID)  ایک فوجی ایجنسی ہے جسے امریکہ اپنی خارجہ پالیسی کے مفادات کے حصول میں دوسرے ممالک کی مدد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ 

کورونا ایک عالمی وبائی بیماری ہے جس سے 70 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، یہ موضوع ہمیشہ امریکی سیاسی مباحثوں کا مرکز رہا ہے۔ ایک اہم نظریہ یہ ہے کہ CoVID-19 کی ابتدا قدرتی تھی اور یہ جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوئی تھی۔ تاہم ایک مخالف نظریہ کا دعویٰ ہے کہ یہ وائرس حادثاتی طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے باہر نکلا جہاں سے وبائی بیماری شروع ہوئی۔ البتہ چینی حکومت نے ہمیشہ لیبارٹری لیک تھیوری کو مسترد کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *