ملزم شہزاد فی الحال عدالتی حراست میں آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے کو مضبوط بنانے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی انسانی چہرے کی خصوصیات پر مبنی بائیومیٹرک سسٹم ہے جو ویڈیو اور تصاویر کا تجزیہ کر کے انسانوں کا پتہ لگاتی اور ان کی شناخت کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مغربی ممالک، خاص طور پر امریکہ، میں عدالتی فیصلوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ممبئی پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران یہ شواہد ملزم کے خلاف اہم کردار ادا کریں گے۔ تفتیش کار ملزم کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔