لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ حکومت کو مہا کمبھ کے دوران بدانتظامی سے متعلق حادثات میں زخمی عقیدت مندوں کے علاج کا مناسب انتظام کرنا چاہئے۔
مسٹر یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا “مہا کمبھ میں بدانتظامی کے سبب حادثہ میں عقیدت مندوں کی ہلاکت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ خراج عقیدت۔”
انہوں نے کہا، “ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ شدید زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کی مدد سے قریبی بہترین اسپتالوں میں لے جا کر فوری طبی علاج فراہم کیا جائے۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کرکے انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے اور ان کی رہائش گاہ پر بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔
جو لوگ بچھڑ گئے ہیں، انہیں ملانے کی فوری کوشش کی جانی چاہیے۔ ہیلی کاپٹر کا بہتر استعمال کرتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔
ایس پی صدر نے کہا، ’’ستیگ سے چلی آرہی، شاہی اسنان‘ کی اکھنڈ-امرت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، راحت کے کاموں کے متوازی محفوظ انتظام کے درمیان ’’مونی اماوسیہ کے شاہی اسنان‘‘ کو مکمل کرانے کا انتظام کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عقیدت مندوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں تحمل اور صبر سے کام لیں اور اپنی یاترا پرامن طریقے سے مکمل کریں۔
حکومت آج کے واقعے سے سبق لیتے ہوئے عقیدت مندوں کے قیام، کھانے، پانی اور دیگر سہولیات کے اضافی انتظامات کرے۔