
حیدرآباد/ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایل بالو چوہان کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے ذرائع کے مطابق، انسپکٹر چوہان نے گمشدگی کے ایک مقدمے میں ایک شخص کا مشتبہ نام فہرست سے حذف کرنے اور اسے
مزید ہراساں نہ کرنے کے بدلے ایک لاکھ 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ تاہم دونوں فریقوں میں 50 ہزار روپے میں معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد شکایت کنندہ نے اے سی بی کے حکام سے رجوع کر کے شکایت درج کروائی۔
اے سی بی کے عہدیداروں نے کل انسپکٹر کو رشوت کی رقم طلب کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس نے ابتداء میں دیڑھ لاکھ روپے طلب کئے تھے بعدازاں 50 ہزار میں معاملہ طئے پایا تھا۔