پھر ایک ’اگنی ویر‘ ہوا شہید! پنجاب کا بیٹا جموں و کشمیر میں تصادم کے دوران جاں بحق، جسد خاکی پہنچنے سے قبل گاؤں میں ماتم

اگنی ویر لوپریت کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اسے چھٹی مل چکی تھی، کچھ دنوں بعد اسے گھر پہنچنا تھا، لیکن 22 جنوری کی دوپہر کپواڑہ میں تصادم کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس

user

جموں و کشمیر میں پھر ایک ’اگنی ویر‘ کی شہادت ہو گئی ہے۔ پنجاب کے مانسا باشندہ لوپریت 22 جنوری کو جموں و کشمیر کپواڑہ میں دہشت گردوں سے تصادم کے دوران شہید ہو گیا۔ مانسا واقع اکلیا گاؤں میں آج 24 سالہ لوپریت کا جسد خاکی پہنچنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ 2 بھائیوں میں چھوٹا اور ابھی اس کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

لوپریت کے شہید ہونے کی خبر جیسے ہی گاؤں میں پہنچی، غم کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 روز قبل ہی اس نے اپنی ماں سے فون پر بات کی تھی۔ وہ جلد ہی گھر آنے والا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی شہادت کی خبر پہنچ گئی۔ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں بیٹے کی موت کے بعد گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوپریت 2 سال قبل اگنی ویر منصوبہ کے تحت ہندوستانی فوج میں داخل ہوا تھا۔ وہ میڈیم ریجمنٹ یونٹ میں تعینات تھا اور گھر والوں کا کہنا ہے کہ 2 دن پہلے ہی اس نے ماں باپ سے بات کی تھی۔ گھر والوں نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں حصہ لینے کے لیے اسے چھٹی مل چکی تھی۔ کچھ دنوں بعد اسے گھر آنا تھا، لیکن 22 جنوری کی دوپہر 3 بجے کپواڑہ میں وہ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہو گیا۔ لوپریت کو گولی لگی تھی جس کے بعد فوجی جوان اسے اسپتال لے کر پہنچے، لیکن اس کی زندگی نہیں بچ سکی۔

اس درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے لوپریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے بہادر جوان کی جانبازی اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کے اس وقت میں پنجاب حکومت غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وعدے کے مطابق حکومت پنجاب شہید کے کنبہ کو ہر ممکن مدد کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *