[]
محمد حسام الدین ریاض کی خصوصی رپورٹ
مجھے اللہ کی ذات پر پورابھروسہ تھا کہ تاریخی خلائی مشن چندریان 3 چاند پر لینڈنگ کر کے تاریخ رقم کرے گا اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ اس عظیم مہم میں حصہ لینے والے سائنسدانوں میں میرا بیٹا شیخ محمد مزمل علی بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار ریاست تلنگانہ کےضلع کمرم بھیم آصف آباد کے شہر کاغذ نگر کے رہنے والے جناب شیخ محمد مخدوم علی نے کیا جو سائنسداں شیخ محمد مزمل علی کے والد محترم ہیں
شیخ محمد مخدوم علی صابری جو سرکاری اردو میڈیم اسکول منڈل پریشد پرائمری اسکول لکھا رام منڈل اوٹنور میں مدرس ہیں نے مزید بتایا کہ اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ میرا بیٹا شیخ محمد مزمل علی بھی اپنے ملک ہندستان اور قوم کا قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر نام روشن کرنے والی ٹیم میں شامل ہےانہوں نے بتایا کہ یہ کا میابی ھمارے بزرگوں کی دعاؤں کا بھی نتیجہ ھے میری خواہش ھے کہ میرا بیٹا مک اور قوم کی مزید خدمت کرے اور مزید خوب سے خوب نام روشن کرے شیخ محمد مخدوم علی صابری نے بتایا کہ ان کی اہلیہ میمون النساء بھی منڈل پرجا پریشد اسکول اردو گرلز کڈمور میں برسر خدمت ٹیچر ہیں
سائنسداں شیخ مزمل علی نے اول تادھم جماعت تک اپنی تعلیم کی تکمیل ضلع کرنول میں کی ھے سری چیتنیہ کالج حیدرآباد سے انہوں نے انٹر میڈیٹ کیا جے این ٹی یو اننت پور سے بی ٹیک اور ایم ٹیک کی تعلیم کالی کٹ کیرالا سے تکمیل کی 2017ء میں بحیثیت سائنٹسٹ گروپ گزیٹیڈ آفیسرکی حیثیت سے ” اسرو” بنگلور میں ان کا تقرر ہوا شیخ مزمل علی کی اہلیہ انجم فردوس بھی بنگلور کی ایک الکٹریکل کمپنی میں سینئیر انجئنئر ہیں
شیخ مخدوم علی کے دوسرے فرزند ڈاکٹر مُنیب علی ہیں جو جنرل میڈیسن میں ایم ڈی کررہے ہیں شیخ مخدوم علی کی بیٹی اور داماد بھی ڈاکٹر ہیں داماد ڈاکٹر اعجاز پرویز کر نولی ہیں وہ بھی معروف شخصیت ہیں
جناب شیخ محمد مخدوم علی نے اپنے فرزند کی کامیابی پر مزید کہا کہ قوم وملت کے نوجوان اگراپنی صلاحیتوں سے مکمل اور صحیح استفادہ کریں تو کامیابی ضرور ھمارےقدم چومتی ھے انہوں نے بطور خاص نوجوانوں سے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی کوتا ہی نہ کریں والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنےلڑکے و لڑکیوں کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں نوجوانوں کو چاہئیے کہ مسابقتی امتحانات میں نہ صرف شرکت کریں بلکہ اعلیٰ سے اعلیٰ نشانات حاصل کریں والدین اپنے بچوں کو لازمی طور پر اخلاقی تعلیم سے نوازیں
واضح رہے کہ سائنس داں شیخ مزمل علی کے شہر کاغذ نگر میں اس وقت ایک جشن کا ماحول ہے شیخ مزمل علی کے والد شیخ مخدوم علی صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کو اہلیان کاغذ نگر کے علاوہ ان کے رشتہ داروں اور بہی خواہوں کے مبارکبادی کے فون کالس کا ملک و بیرون ملک سے لامتنا ہی سلسلہ جاری ھے
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی خلائی تحقیقی تنظیم” اسرو ” کے سائنسدانوں کو دلی مبارکباد دی ھے بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ وصدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے بھی اپنے پیام میں اسرو کے سائنسدانوں کو دلی مبارکباد دی ھےانہوں نے چندریان 3 کی کامیابی کو قابل فخر لمحہ قرار دیا