عرس شریف حضرت سید الملک علاءالدین قادری شہید المعروف کروٹ ولیؒ انپور کا آج جمعرات سے آغاز 

 

نارائن پیٹ: 16 جنوری (اردو لیکس )

632 واں سالانہ عرس شریف حضرت سید الملک علاءالدین قادری شہید المعروف کروٹ ولی رح موضع انپور تعلقہ گرمٹکال ضلع یادگیر نزد کرناٹک سرحد قریب ضلع نارائن پیٹ عرس شریف کا آغاز بروز جمعرات ۱۵ رجب سےاغاز ہوگا چراغاں بروز جمعہ بروز ہفتہ بعد نماز فجر زیارت ہوگی۔

جلسہ فیضان اولیاء بروز جمعرات ۱۵ رجب بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد انپور نزد درگاہ شریف خطاب علامہ شاہ قاضی سعادت اللہ چشتی کا ہوگا۔ مولانا شاہ افتخار قادری کاظمی کی دعا آور سلام پر جلسہ کا اختتام ہوگا

بعد نماز مغرب تناول طعام کا اہتمام ہو گا۔ بعد نماز عشاء محفل قصیدہ بردہ شریف منقبت نعت شریف شیدائی برادران دف پرکلام سناینگے۔ بعد محفل نعت

صندل جلوس صندل گھر سے بر آمد ھوکر حسب سابق راستوں سے گزرتاہوا درگاہ شریف پہنچے گا

صندل مالی شاہ محمد مظہر حسین شہید قادری شرفی سجادہ نشین خانقاہ حیدری ومتولی درگاہ حضرت کر وٹ ولی مع برادران شاہ محمد منور حسین قادری شرفی جانشین سجادہ ومتولی افراد خاندان علمائے کرام مشائخ اکرام کے ہمراہ انجام دینگے۔

مھمان خصوصی حضرت شاہ حافظ برہان محبوب قادری شرفی سجادہ نشین حضرت اتم شرفی رح شرکت فرمائیں گے ۔ محمد امجد حسین محمد واحد الدین مع برادران نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کے خواہش کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *