ڈاکٹروں نے مریض کے بازو پر ناک اگا کر چہرے پر لگادی

[]

پیرس: فرانس میں چہرے کے کینسر سے ناک گنوا دینے والی خاتون کے چہرے پر ان ہی کے بدن پر افزائش کردہ ایک ناک اگاکر پیوند لگایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک غیرمعمولی تجربہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تھری ڈی پرنٹڈ ناک ہے جس کا سانچہ تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔ اسے مریضہ کی نچلے بازو (forearm) پر چپکایا گیا ہے۔ پھراس پرخون کی باریک نالیاں کو تجربہ گاہ میں بناکر لگایا گیا ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے نچلے بازو سے چپکایا گیا ہے جہاں خون کا بھرپور بہاؤ موجود ہوتا ہے۔ماہرین نے مسلسل دو ماہ تک ناک کو بازو سے جوڑکر رکھا اور جب وہ ایک خاص حد تک تشکیل پاگیا تو اسے چہرے پر منتقل کیا گیا۔

اس کےلئے احتیاط سے ناک کو بازو سے الگ کیا گیا اور چھ گھنٹے کے آپریشن سے خاتون کی متاثرہ چہرے پر چپکایا گیا جو ایک پیچیدہ عمل تھا۔ اس میں سب سے مشکل کام چہرے کی رگوں کو ناک سے جوڑنا تھا جو ناک کے اندر پہلے ہی تشکیل پاچکی تھیں۔

نومبر2022 کو یہ آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ناک کے آپریشن کے بعد خاتون کو دس روز تک ہسپتال میں رکھا گیا اور تین ہفتے تک اینٹی بایوٹکس دی گئی تھیں۔

اب ٹولوس یونیورسٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ خاتون بالکل تندرست ہیں اور ان کا ناک بہترین انداز میں کام کررہا ہے۔خود خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح بیدار ہوکر جب انہوں نے خود کو دیکھا تو بہت خوشی محسوس ہوئی۔

وہ اپنے متاثرہ چہرے کی وجہ سے دس برس سے باہر نہیں جاسکی تھیں اور ناک کی منتقلی کے بعد اب وہ اپنے شوہرکے ساتھ باہر گئی اور ریستوران میں کھانا بھی کھایا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *