[]
حیدرآباد: ہندوستان کی سابق ٹینس اسٹار و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔
سابق ٹینس اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیزاسٹوری میں لکھاکہ ’خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے سابق ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔
تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی۔ کچھ عرصہ قبل پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کردیا۔
یاد رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔