حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ڈگری کے طالب علم نے پھانسی لے لی۔یہ واقعہ ضلع کے ویم پیٹ میں پیش آیا۔
اس طالب علم کی شناخت سدھارتھ ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس نے اپنے گھر کی پہلی منزل کی چھت پر پھانسی لے کر خود کشی کی۔
شام کو جب اس کے ارکان خاندان گھر آئے تو وہ مردہ پایا گیا۔
حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم سدھارتھ ریڈی 15دن قبل گھر آیا تھا اور کالج واپس نہیں آیا تھا کیونکہ مبینہ طور پر اس کی پڑھائی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔پولیس نے بتایا کہ خاندان کے دباؤ کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔