حیدرآباد: رام گوپال پیٹ پولیس نے آج ا داکار الوارجن کو 9 سالہ سری تیجا کی عیادت کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔
اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے الوارجن کو شرائط کے ساتھ سری تیجا کی عیادت کرنے کی اجازت وصول ہوئی ہے۔ پشپا۔2 فلم کے پریمئیر شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ واقعہ میں سری تیجا زخمی ہوگیا جس کا کمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔
رام گوپال پیٹ پولیس نے چند شرائط کے ساتھ الوارجن کو کمس ہاسپٹل جانے اور زخمی لڑکے کو دیکھنے کی اجازت دی۔
پولیس کی شرائط میں ہاسپٹل جانے سے قبل الوارجن کو پولیس کو مطلع کرنا اور اپنے دورہ کی تشہیر نہ کرنا شامل ہے تاکہ بھیڑ کو جمع ہونے اور نظم وضبط میں خلل کو روکا جاسکے۔ پولیس کی ہدایت کو نظر انداز پر الوارجن خود ذمہ دار ہوں گے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔