مقاومت کے حملے، صہیونیوں کی معکوس ہجرت میں اضافہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقاومتی تنظیموں کے جوابی حملوں کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں آباد ہونے والے صہیونیوں کی اپنے آبائی ملکوں کی طرف ہجرت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تل ابیب چھوڑنے والے اسرائیلیوں کی تعداد دوسرے مقبوضہ علاقوں کے مقابلے میں دو گنا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں حزب اللہ لبنان کے کامیاب حملوں کے بعد تل ابیب اور حیفا چھوڑنے والے اسرائیلیوں کی تعداد دیگر مقبوضہ علاقوں سے زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق پچھلے سال 11 ہزار اسرائیلی تل ابیب، 6 ہزار اسرائیلی حیفا اور 5 ہزار اسرائیلی یروشلم چھوڑ چکے ہیں۔ اسرائیل چھوڑ کر جانے والوں میں سے زیادہ تر افراد کی عمر 45 سال سے کم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *