حیدرآباد: لڑکیوں کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والے نوجوان کو گرفتارکرلیاگیا۔تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے سرکاری پالی ٹکنک کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں یہ کیمرے لگائے گئے تھے۔2022کے ڈپلومہ بیاچ سے تعلق رکھنے والا لڑکا جس کی شناخت،این سدھارتھا کے طورپر کی گئی ہے۔
بیاک لاگ امتحانات کے سلسلہ میں کالج پہنچا تھا جس نے یہ خفیہ کیمرے لگائے تھے۔ملزم کا تعلق کریم نگرضلع کے منتھنی سے ہے۔پولیس نے ان کیمروں کو ضبط کرلیا اورملزم لڑکے کو گرفتارکرلیا۔طلبا تنظیموں نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔