بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی

[]

ڈبلن: ہندوستان نے جسپریت بمراہ (24/2) اور روی بشنوئی (23/2) کی شاندار گیند بازی کی بدولت جمعہ کو بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ سے دو رنز سے شکست دی۔

آئرلینڈ نے بیری میک کارتھی (51 ناٹ آؤٹ) اور کرٹس کیمفر (39) کے ساتھ ان کی نصف سنچری شراکت کی بدولت ہندوستان کے سامنے 140 رنوں کا ہدف رکھا۔

بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے سے قبل ہندوستان نے 6.5 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔ بارش کافی دیر تک نہ رکنے کے بعد ہندوستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ سے فاتح قرار دیا گیا۔

آئرلینڈ نے 59 رن پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن میک کارتھی کی نصف سنچری نے میزبان ٹیم کو چینلجنگ اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔

میک کارتھی نے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔

یہ کسی بھی نمبر آٹھ بلے باز کا ہندوستان کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑا اسکور ہے، حالانکہ پاور پلے میں یشسوی جیسوال (24) اور رتوراج گائیکواڑ (19) کے درمیان 45 رنز کی شراکت نے ان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
ہندوستان اور آئرلینڈ اب اتوار کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *