[]
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس پر کرپشن اور خاندانی حکمرانی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید ظفر اسلام نے جمعرات کے روز کہا کہ بھگواجماعت، جو کرپشن،ترقی کے معاملات میں رکاوٹ کو قطعی برداشت نہیں کرے گی۔
ریاست تلنگانہ میں واحد متبادل ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس، کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم میں ناپاک اتحاد ہے۔ دہلی شراب اسکام میں بی آ رایس ایم ایل سی کے کویتا پر الزامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے کویتا کے سرپر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ بی جے پی انوسٹی گیشن ایجنسیوں کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرتی مگر کرپشن کے تئیں ہماری پالیسی ناقابل برداشت برقرار رہے گی۔ ظفر اسلام نے ادعا کیا کہ چاہئے زمین سے مربوط اسکام ہو یا اسکام سے مربوط پروجیکٹس ہو، یہ حکومت ”گھوٹالے باز“ حکومت میں تبدیل ہوگئی۔
اس حکومت کا ہر ایک کام مبینہ طور پر کرپشن سے عبارت ہوتا ہے اور اس سے خاندان کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے ا ور خاندان کے افراد کو مستفید کرایا جاتا ہے۔ یہاں آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی قائد نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں بی آر ایس کے ارکان، خلل پیدا کرنے اور نعرے بازی کا حصہ بن چکے تھے۔
اس طرح وہ یہ بتا رہے تھے کہ بی آر ایس بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشامدی، خاندانی حکمرانی اور کرپشن سے ملک شدید متاثر ہورہا ہے۔ ان چیزوں کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی، آنے والے دنوں میں بی آر ایس، کانگریس اور مجلس کو بے نقاب کرے گی۔