آتشی نے شیوراج سنگھ کے خط کا دیا جواب ، بی جے پی پر کسانوں کے حقوق کے ساتھ سیاست کرنے کا الزام

آتشی نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان اس وقت احتجاج پر ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ان سے بات کرنی چاہیے تاکہ ان کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے دوران کسانوں پر گولیاں چلائی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں، جس کا کوئی حساب نہیں لیا گیا۔

آتشی نے شیو راج سنگھ چوہان کے خط میں لگائے گئے الزامات کا بھی جواب دیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے دہلی حکومت پر کسانوں کے مسائل حل نہ کرنے اور مرکز کی کسان دوستی اسکیموں کو نافذ نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ دہلی کی حکومت نے کسانوں کے لیے مناسب فیصلے نہیں کیے اور ان کے مفاد میں کبھی کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *