غزہ میں اسرائیلی حملے، 12 فلسطینی جاں بحق

دیرالبلح (اے پی) غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 12 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

تقریباً 15 ماہ سے جاری جنگ نئے سال میں داخل ہوگئی۔ جنگ ختم ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ شمالی غزہ کے جبلیہ علاقہ میں ایک مکان پر حملہ ہوا۔

غزہ کی وزارت ِ صحت کا کہنا ہے کہ 7 افراد بشمول ایک خاتون اور 4 بچے جاں بحق ہوئے۔ کم ازکم 12 افراد زخمی ہوئے۔ کل رات ایک اور حملہ میں جو وسطی غزہ کے بریجی رفیوجی کیمپ پر ہوا‘ ایک خاتون اور ایک بچہ کی جان گئی۔

الاقصیٰ شہدا ء ہاسپٹل نے یہ بات بتائی جہاں نعشیں لائی گئیں۔ تیسرا حملہ چہارشنبہ کی صبح خان یونس کے جنوبی شہر میں ہوا جس میں 3 جانیں گئیں۔

قریب میں واقع ناصر ہاسپٹل اور یوروپین ہاسپٹل نے یہ اطلاع دی جہاں نعشیں لائی گئیں۔

اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امریکی اور عرب ثالثوں نے جنگ بندی کرانے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے ایک سال تک کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ملی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *